37 ویں چیف آف ائر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغازہوگیا

15 فروری 2018


کراچی(سپورٹس رپورٹر) 37ویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز ائر مین گالف کورس اینڈ ریکریشنل پارک پی اے ایف بیس کورنگی کریک میںہوا۔پانچ روز تک کھیلے جا نے والی اس چیمپئن شپ میں مایہ ناز گالفرز حصہ لے رہے ہیں جس میں ہر روز 18ہول کھیلے جائےنگے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ائیر کموڈور ابراہیم اسد، بیس کمانڈر پی اے ایف بیس کورنگی کریک نے کیا ۔8 ملین روپے کی انعامی رقم کی حامل اس چیمپئن شپ میں 76پروفیشنلز سمیت ملک بھر کے 350مایہ ناز گالفرز حصہ لے رہے ہےں ۔اس کے علاوہ گالفر ز دو چمچماتی کاروں کے لئے بھی مقا بلہ کر یں گے ۔