ونٹر اولمپکس میںسات طلائی تمغوں کے ساتھ جرمنی کی برتری قائم جرمنی نے سونے کے سات ‘چاندی کے دو ار کانسی کے تین تمغے جیتے

15 فروری 2018

پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک )ونٹر اولمپکس میںسات طلائی تمغوں کے ساتھ جرمنی کی برتری قائم ہے۔جرمنی نے سونے کے سات ‘چاندی کے دو ار کانسی کے تین تمغے جیتے ہیں ۔ہالینڈ سونے کے پانچ ‘چاندی کے چار اور کانسی کے دو تمغے جیت کر دوسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ سونے کے چار ‘چاندی کا ایک اور کانسی کے دو تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر ہے ۔ناروے سونے کے تین ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے تین تمغے جیت کر چوتھے نمبر پر ہے۔کینیڈا کی پانچویں پوزیشن ہے جوسونے کے تین ‘چاندی کے چار اور کانسی کے تین تمغے جیت چکا ہے ۔ فرانس نے سونے کے دو‘چاندی کا ایک اور کانسی کے دو ‘آسٹریا سونے کے دو ‘چاندی کا ایک ‘کانسی کا ایک ‘اٹلی نے سونے کا ایک ‘چاندی کا ایک اور کانسی کا ایک ‘جنوبی کوریا نے سونے کا ایک اور کانسی کا ایک ‘جاپان نے چاندی کے چار اور کانسی کے تین ‘روس کی نیوٹرل ٹیم نے چاندی کا ایک اور کانسی کے چار ‘آسٹریلیا نے چاندی کا ایک اور کانسی کا ایک ‘چیک ریپبلک نے چاندی اور کانسی کا ایک ایک ‘چین نے چاندی کا ایک ‘سلواکیہ نے چاندی کا ایک ‘سوئٹزر لینڈ نے چاندی کے دو‘قازقستان نے کانسی کا ایک تمغہ اپنے نام کیا ہے ۔