گوجرانوالہ : مقامی کالج کی سالانہ سپورٹس میلہ

15 فروری 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )نجی کالج گوجرانوا لہ کا سا لا نہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول 2018 کے دوسرے روز طالبات کے مختلف کھیلوں اور ثقافت کے رنگا رنگ پروگرام کے مقابلے جناح سٹیڈیم میں منعقد کئے گئے جن میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ، رسہ کشی، بوری ریس، چاٹی ریس،لیگ ریس،گائیکی،ملی نغموں،دلہا دلہن کے مقابلے شامل تھے۔سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول میں تمام طا لبات نے بھرپور جوش و جذبہ سے مقابلوں میں حصہ لیا۔منعقد ہونےوالے پروگرام میںطالبات نے اپنے ملک کے چاروں صوبوں کی ثقافت و تمدن کی بھرپور عکاسی کی۔سٹال لگائے اور علاقائی لباس زیب تن کرکے صوبائی کلچرل کی نمائندگی کی اور صوبائی نغموں پر رقص پیش کیا۔ طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیااور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔