عام انتخابات: الیکشن کمیشن‘ نادرا میں نتائج فراہمی نظام تیار کرنے کے معاہدہ پر دستخط
اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن اور نادرا نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نتائج کی فراہمی کا نظام تیار کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد اور نادرا کے چیئرمین عثمان یوسف مبین نے بدھ کو اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کئے۔ نئے نظام سے پریذائڈنگ افسر بیک وقت نتائج ریٹرننگ افسروں اور الیکشن کمیشن کو بھیج سکیں گے۔ معاہدے کے تحت نادارا پریذائڈنگ افسروں کیلئے موبائل پر نتائج کی فراہمی کا نظام تیار کرنے کی غرض سے الیکشن کمشن کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ پریذائڈنگ افسر نتائج پولنگ سٹیشنوں سے اپنے موبائل فون کے ذریعے براہ راست بھیج سکیںگے۔کمیشن نے گزشتہ چار ضمنی انتخابات میں موبائل ایپ کے ذریعے نتائج کی فراہمی کا نظام کامیابی سے استعمال کیا۔
معاہدہ