وزیر داخلہ کا رائو انوار کو کل عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ

15 فروری 2018

کراچی( وقائع نگار )سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورخان سیال نے سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کو جمعہ کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائو انوار کے پاس واحد حل ہے چیف جسٹس کی ہدایت پر عمل کریں۔بدھ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا رائو انوار کو مشورہ ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوجائیں۔واحد حل ہے کہ وہ چیف جسٹس کی ہدایت پر عمل کریں اگر وہ سمجھتا ہے کہ نقیب پولیس مقابلے میں ملوث نہیں تو عدالت میں ثبوت پیش کریں۔
مشورہ