پیپکو کا 24 افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ

15 فروری 2018

لاہور ( کامرس رپورٹر ) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی نے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مزید 24افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا، لیسکو کے بارہ افسران کے خلاف زیرالتواءانکوائریوں سمیت دیگر کوائف طلب کر لئے گئے۔ کوائف کی تکمیل کے بعد آئندہ چند روز میں پروموشن بورڈ متوقع ہے، ترقی پانیوالوں کو مدر کمپنی سے تبدیل کر کے دوسر ی کمپنی میں تعینات کیا جائیگا۔