ثابت ہوگیا نوازشریف دلوں کے وزیراعظم ہیں‘ نئے ریفرنس کا مطلب ہے پہلے سے کچھ نہیں نکلا: مریم نواز

15 فروری 2018

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے لودھراں الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو براہ راست عدلیہ سے منسلک کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصفوں کو اللہ کے سامنے بھی جواب دینا ہے۔ مریم نواز نے ٹوئٹ میں عدلیہ کے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منصفوں کو عوام کے ساتھ ساتھ اللہ کو بھی جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لودھراں میں فتح نے ثابت کر دیا نواز شریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں چاہے ملک کے ہوں یا نا ہوں ۔ ایک ٹویٹ میں نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے ایک کے بعد ایک ضمنی ریفرنسز کا دائرہ کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا نہ کچھ نکلا۔
مریم نواز