پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس337.32 پوائنٹس کی کمی سے 43353.04 پوائنٹس پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںمندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس337.32 پوائنٹس کی کمی سے 43353.04 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں73 ارب65 کروڑ29 لاکھ92 ہزار440 روپے کی مندی رہی جبکہ تجارتی حجم میں21 کروڑ21 لاکھ 9ہزار888 روپے کا اضافہ رونماءہوا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں33 لاکھ940 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی126.25پوائنٹس کی مندی سے 21665.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں263.28 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں998.50 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناءبینکس ٹریڈ ایبل انڈیکس199.95 پوائنٹس کے اضافے سے 17116.89 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس46.22پوائنٹس کی مندی سے19527.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس268.35 پوائنٹس کی کمی سے 21330.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر370 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 76 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،280 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر20 کروڑ69 لاکھ87 ہزار800 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم7 ارب77 کروڑ69 لاکھ29 ہزار953 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل90 کھرب 79 ارب 91 کروڑ12 لاکھ 16 ہزار923 روپے سے گھٹ کر90 کھرب6 ارب25 کروڑ82 لاکھ24 ہزار483 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں92کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،42 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور2کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ3 کروڑ88 لاکھ60 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔