بازیاب بچی والدین کے حوالے ، بچوں کا خیال رکھا جائے،وزیرداخلہ

15 فروری 2018

کراچی ( کرائم رپورٹر)وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے لاپتہ بازیاب ہونے والی بچی ایمان فاطمہ کو اسکے والدین کے حوالے کردیا اس موقع پر انہوں نے رکشہ ڈرائیور اور مددگار15کورنگی پولیس ٹیم کو باالترتیب پچاس پچاس ہزار نقد انعام بھی دیا۔میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ایمان فاطمہ گذشتہ روز تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کی حدود سے لاپتہ ہوگئی تھی جس کی ایف آئی آر مذکورہ تھانہ میں درج کی گئی بعداذاں یہ بچی ایک رکشہ ڈرائیور کو تھانہ کورنگی کی حدود میں ملی جس پر رکشہ ڈرائیور نے مذکورہ بچی کو مددگار15 کورنگی کی سپردگی میں دیا۔بعداذاں پولیس نے بچی کے والدین کو اسکے مل جانیکی اطلاع کی۔وزیرداخلہ سندھ نے میڈیا کے توسط سے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں ۔
وزیرداخلہ