بلوچستان کے عوام بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ،ثروت قادری
کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا دشمن اور دہشتگردی میں ملوث ہے ،کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بناکر ایک بار پھر بلوچستان میں آگ وخون کی ہولی کھیلنے کی کوشش کی گئی ہے ،راکے ایجنٹ بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں حکومت منفی پالیسیوں کو فوری ختم کرئے ،ہتھیار رکھ کر قومی دھارے میں شریک ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،بھارت بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک چلانے میں ناکام ہوچکا ہے ،بلوچستان کے عوام بھارت کی ملک دشمن سازش کو کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ،وفاقی وصوبائی حکومت بلوچستان کے مسائل کے حل اور مایوسیوں کے خاتمے کےلئے اقدامات کرئے ،بلوچستان کے عوام کی سوچ ومنشاءکے مطابق حقوق مہیا کئے جائیں۔دہشتگردی کے خلاف بلوچستان میں پاک فوج نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،دہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر بلوچستان کے صدر محمد علی جتک اور سندھ کے صدر نور احمد قاسمی سے ملاقات میں کیا اس موقع پر علی بلوچ حافظ نذر علی قادری ،اللہ رکھیہ بنگلزئی ،سید حبیب شاہ جیلانی ،محمد الیاس گبول ودیگر موجود تھے-
ثروت اعجاز قادری