مجھ پر بلدیہ فیکٹری جلانے کا الزام نہیں ہے، رﺅف صدیقی

15 فروری 2018

کراچی (خصوصی رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالرﺅف صدیقی نے بہادرآباد میں واقع ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز پر میڈیا کوبریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ آج عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کے حوالے سے پیشی تھی اس میںمجھ سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی اس فرد جرم سے میر ے انکار کے بعد عدالت نے17فروری کو گواہان کو طلب کیامیںاللہ کا شکرادا کرتاہوںکہ یہ مقدمہ چلنا شروع ہو ا۔میرے اوپر فیکٹری میں آگ لگانے اور جلانے کا الزام نہیں ہے بلکہ مقدمے کو کمزور کرنے کاالزام ہے۔انہوںنے کہاکہ میری خواہش ہے جتنے بھی میرے اوپرمقدمات ہیں وہ بھی جلد از جلد چلیں انشااللہ میں ہر مقدمے سے باعزت بری ہونگا۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہمارے دلوںمیں آج بھی ڈاکٹرمحمدفاروق ستار بھائی کے لئے عزت و احترام کادرجہ ہے ایم کیوایم پاکستان کے دروازے کبھی بھی کسی کے لئے بند نہیں ہوئے ۔
رﺅف صدیقی