پی ایس پی اور تحریک انصاف کا کراچی کے مسائل مل کر حل کرنے کا اعلان

15 فروری 2018
پی ایس پی اور تحریک انصاف کا کراچی کے مسائل مل کر حل کرنے کا اعلان

کراچی ( خصوصی رپو رٹر ) پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ ہا ﺅ س میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی آمد۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا کہ پی ایس پی اور پی ٹی آئی کے درمیان عوامی مسائل پر روابط کئی ماہ سے جاری ہیں اور عوام کے مفاد میں مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سینیٹ انتخابات میں مشاورت کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے رابطہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں دونوں جماعتوں کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے، روزانہ کی بنیادپر 145 بچے صرف زہریلا پانی پینے کی وجہ سے جان بحق ہو رہے ہیں اور حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ وفد میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل، نجیب ہارون، سینئر ایکزیکٹیو نائب صدر سندھ حلیم عادل شیخ و دیگر شریک تھے۔
اعلان/رضا ہا رون