پیر پگارو کی62 ویں سالگرہ منائی گئی کنگری ہاﺅس میں تقریب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) حروں کے روحانی پیشوا فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارو کی باسٹھویں سالگرہ پر کنگری ہاو¿س میں کیک کاٹا گیا پیر پگارو نے سالگرہ کا کیک صوبائی جنرل سیکریٹری سردار رحیم کے ہمراہ کاٹا، اس موقع پر پیر پگارو کی درازی عمر اور صحت کے لئے دعا کی گئی۔تقریب میں ملک کی سلامتی اور اداروں کی مضبوطی کے لئے بھی خصوصی دعا مانگی گئی۔سالگرہ کی تقریب میں فنکشنل مسلم لیگ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں پیر پگارو کی سالگرہ کی تقریب پریس کلب اور فنکشنل لیگ ہاو¿س میں بھی منعقد کی گئی تقریب میں رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی، خواتین اور مرد کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار رحیم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی پیر پگارو کو لمبی عمر اور صحت عطا کرے، پیر پگارو کی تعلیمات اور افکار ہمارے لئے انتہائی اہم ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں سردار رحیم کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی تقسیم انکا داخلی معاملہ ہے تاہم شہر اور شہریوں کے بہترین مفاد میں ان دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر شہر کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کراچی کو فنکشنل لیگ کا قلعہ بنائیں گے کارکنان تنظیم سازی پر بھرپور توجہ دیں ۔
پیر پگارو