گرینچ یونیورسٹی میں سیمینار
کراچی (نیوز رپورٹر) سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کا نادر موقع ہے تاہم اس حوالے سے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تنقیدی جائزہ ضروری ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے گرینچ یونیورسٹی کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار سے سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ شاہد کریم اللہ‘ وائس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی‘ صدر فیاٹا بابر‘ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق حلیم‘ کرنل مقبول آفریدی اور گرینچ یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر اطہر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے تمام تر رکاوٹوں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا مثبت انداز سے جواب دیا جانا چاہئے اور سی پیک کے زیر تکمیل صوبوںکو اس حوالے سے مثال کے طور پر استعمال کیا جانا چاہئے۔