انٹر کا مرس اور آرٹس ضمنی امتحانات 2017 ء کے نتائج کا اعلان
کراچی (نیوز رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر اور آرٹس ریگولر کے ضمنی امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات میں 12391 طلباء رجسٹرڈ ہوئے، 11916 نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 5046 طلباء کامیاب قرار پائے آرٹس ریگولر کے ضمنی امتحانات میں 3581 طلباء نے رجسٹریشن کروائی، 3461 نے امتحانات میںشرکت کی جس میں سے 1456 طلباء کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 42.07 فیصد رہا۔