محمد یوسف شمس الدین سے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر ز و دیگر کااظہار افسوس

15 فروری 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر)آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کراچی کے رہنما محمد یوسف شمس الدین کی والدہ فاطمہ شمس الدین کے انتقال پر پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چنا‘ صدر سول ہسپتال یونٹ نیاز خاصخیلی‘ نائب صدرصوبہ صادق‘ جنرل سیکرٹری عباس مہر‘ جوائنٹ سیکرٹری ممتاز میمن‘ انفارمیشن سیکرٹری شفیع بلوچ اور سول ہسپتال شعبہ میڈیسن کے پروفیسر صاحبان ڈاکٹرابوطالب‘ ڈاکٹربدرفیاض زبیری‘ ڈاکٹر شائین بھٹی‘ ڈاکٹر راشد قدیر‘ڈاکٹر خالد عمران‘ ڈاکٹرناریش کمار‘ ڈاکٹرپیارعلی‘ ڈاکٹرکاشف و دیگر میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پیرامیڈیکل اور میڈیکل اسٹاف نے محمد یوسف شمس الدین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔