پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیوبر کلو سزاینڈ چیسٹ ڈیزیز کے نتائج کا اعلان

15 فروری 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیوبر کلوسزاینڈ چیسٹ ڈیزیز(ڈی ٹی سی ڈی) سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ نتائج کے مطابق امتحانات میں07 طلبہ شریک ہوئے‘04 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 03 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 57.14 فیصدرہا۔