گل نور اسکول جلد یونیورسٹی بن جائے گا، اقبال بلوچ

15 فروری 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وش ٹی وی کے چیئرمین اقبال بلوچ نے توقع ظاہر کی ہے کہ گل نور گرامر ہائی اسکول لیاری بہت جلد یونیورسٹی میں تبدیل ہوجائے گا ۔اس طرح یہ لیاری کی پہلی نجی یونیورسٹی ہوگی۔ وہ گل نور گرامر ہائی اسکول کے 18 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر لطیف بلوچ نے بھی خطاب کیا ۔ اقبال بلوچ نے کہا کہ لیاری بلوچوں کے آبادی نہیں یہ تمام قومیتوں کا گلدستہ ہے۔ انہوں نے اسکول کی کارکردگی کو سراہا اور تجویز دی کہ نوجوان ماوے اور گٹکے کو خیر باد کہہ دیں۔