ملک کو مفاد پر ست سیا ستدانوں سے پاک کرنا ہوگا ، علا مہ مقصود ڈومکی

15 فروری 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاوس سولجربازار میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مفاد پرست سیاستدانوں سے پاک کرنا ہوگا ،حکمران اور سیاستدانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے اور دشمن ملک پاکستان کو کھوکھلا کرنے میں مصرف ہے جبکہ ہمارے سیاستدانوں کو آپس میں لڑنے اور گروپ بندیوں سے فرصت نہیں۔