انٹر بورڈ میں انٹر کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز کے نمائندے کے چنائو کے لئے انتخابی تاریخ کا اعلان
کراچی (نیوز رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بورڈ آف گورنرز میں انٹرمیڈیٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کا نمائندہ منتخب کرنے کیلئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے تمام سرکاری و نجی انٹرمیڈیٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز ان انتخابات میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کیلئے اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں۔ جاری کردہ پروگرام کے مطابق انتخابات جمعرات 15 مارچ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بورڈ آفس کی لائبریری میں ہوں گے‘ انتخابات کیلئے امیدواروں کے نامزدگی فارم پیر 5 مارچ کو دوپہر دس بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ریٹرننگ آفیسر اور سیکرٹری بورڈ مسز زرینہ راشد کے پاس جمع کروائے جائیں گے۔ بدھ 7 مارچ کو نامزدگی فارمز کی اسکروٹنی ہوگی