بلدیہ ٹائون میں سیوریج لائنیںبند ہونے سے صفائی کی صورتحال ابتر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون اور سعید آباد کے علاقے میں گلیوں اور مین شاہراہوں کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا ہے تمام گٹر لائن چوک ہونے سے صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ۔ مین شاہراہوں پر سیوریج کا گندا پانی بہہ رہا ہے لیکن اس صورتحال میں کوئی ادارہ پرسان حال نہیںعلاقے کی مرکزی شاہراہ روبی سینماڈبل روڈ پر کئی روز سے سیوریج لائنیں چوک نہیں جن کی واٹر بورڈ کا عملہ تاحال صفائی نہ کرسکا۔پورے علاقے میں بدبو اور تعفن سے لوگوں کا زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔ اس طرح یونین کونسل نمبر32 گل داد شاہ پر ورلڈ بنک کی سیوریج لائن بھی طویل عرصے سے مکمل طور پر بند ہے جس کی صفائی نہیں کی گئی جبکہ مدینہ کالونی‘ سیکٹرA-3,5-G-5 غوث نگر‘19D رشید آباد نور الاسلام روڈ‘ سرحد روڈ بھی گلیوں اور سڑکوں کی سیوریج لائنیں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مکمل چوک ہیں۔