دانتوں کے امراض میں پاکستانی بچے زیادہ مبتلا ہیں ‘ڈاکٹر فرحان رضا

15 فروری 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان میں دانتوں کے امراض زیادہ عام ہیں جب کہ پاکستانی بچے نامناسب غذا کے استعمال سے زیادہ تردانتوں کے امراض میں مبتلا ہیں، بنیادی صحت کے اصول اپنا کر دانتوں کی خرابی یا کیڑا لگنے جیسے بنیادی امراض سے خود کومحفوظ رکھا جاسکتا ہے، لوگوں کو ان امراض اور دانتوں کی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات آغا خان یونیورسٹی، شعبہء دندان سازی کے سربراہ ڈاکٹر فرحان رضا خان نے بدھ کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی کے سیمینار روم میں 41 ویں عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ’’عام امراضِ دندان اور اْن سے بچاو‘‘ کے موضوع پراپنے خطاب کے دوران کہی۔ لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی اور ورچؤل ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہوا۔