لودھراں میں شکست عمران خان کیلئے نوشتہ دیوار ہے ‘ منور رضا

15 فروری 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے تحریک انصاف پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم نے تحریک انصاف کے منفی اور دھرناسیاست کوکبھی قبول نہیں کیا لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کے امیدوارکی بھاری اکثریت سے کامیابی عمران خان کیلئے نوشتہ دیوار اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ملک گیر کامیابی کی نوید ہے منور رضا نے کہاکہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن)کی عوامی خدمت کامیاب اور پیسے کی چمک ہار گئی منور رضا نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) منتخب وزیراعظم میاںنوازشریف کے متنازعہ نااہلی کے فیصلے کے بعد چاروں صوبوں میں مضبوط سے مضبوط ہوتی جارہی ہے پی ٹی آئی کاگراف گرتا جارہاہے پیپلز پارٹی پنجاب ‘ بلوچستان میں عملاًختم ہوچکی ہے آئندہ الیکشن میں دونوں جماعتوں کاخیبر پی کے سے بھی مکمل طور پر بوریابستر گول ہوجائے گا جبکہ سندھ میں عوام پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے نالاںہیںانشاءاللہ سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ(ن)ٹف ٹائم دے گی۔