امن شمع ٹرافی کرکٹ میلہ ‘اولمپیا نے گلگشت گرین اینڈ وائٹ کو شکست دید ی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) گل سپورٹس کلب کے زیراہتمام امن شمع بناسپتی گھی ٹرافی کرکٹ میلہ اولمپیا کرکٹ کلب نے گلگشت گرین اینڈ وائٹ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ہے گلگشت گرین اینڈ وائٹ کلب نے 171 رنز بنائے کاشف 50 اور جہانزیب نے 41 رنز بنائے منیر اور عمر نے 3,3 وکٹ لئے اولمپیا کرکٹ کلب نے ہدف 5 وکٹوں پر مکمل کر لیا ایاز 83 اور اعجاز نے 23 رنز بنائے شاکر اور سلیم نے 2,2 وکٹ لئے مہمانان خصوصی حاجی عطاءالرحمن مخدوم شعیب اکمل ہاشمی ملک اللہ نواز فاروق خان بابر زاہدخان ڈاکٹر صفدر ہاشمی ڈاکٹر کامران خان عمران اعظمی اور گل خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔