پی ایس ایل 3: ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوگی

15 فروری 2018

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لےگ تھری کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج پندرہ فروری سے شروع ہوگی جبکہ فائنل کیلئے ٹکٹ یکم مارچ کو فروخت ہونگے۔ پی ایس ایل تھری کے لاہور میں ہونے والے 2 پلے آف میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج15 فروری سے شروع ہوگی جبکہ کراچی میں شیڈول فائنل کیلیے ٹکٹ یکم مارچ کو فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے۔ ٹکٹوں کی قیمت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
تاہم امکان یہی ہے کہ گزشتہ ایونٹ کی نسبت اس بار ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے جائیں گے۔