عثمان صلاح الدین بھی رشتہ ازدواج سے منسلک

15 فروری 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ابھر تے ہوئے نوجوان کرکٹر عثمان صلاح الدین بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں عثمان صلاح الدین کا نکاح صبا عارف سے انجام پایا۔ عثمان صلاح الدین کے والد رانا صلاح الدین کا کہنا تھا کہ آج صرف نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ہے جبکہ شادی کی تقریب رواں سال کے آخر میں دھوم دھام سے ہوگی جس میں بڑی تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔