ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو : نیپال ، امارات اور اومان فاتح

15 فروری 2018

ملتان (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو میں نیپال نے کینیڈا کو ایک وکٹ سے امارات نے نمیبیا کو 19 رنز سے اور اومان نے کینیا کو 2 وکٹوں سے ہرادیا ۔ ایونٹ کے 13 ویچ میچ میں کینیڈا نے 50 اووروں میں 194 سکور کیا ۔ سری مانتھا وجے رتنے نے 103رنز بنائے ، نیپال نے آخری گیند پر ہدف حاصل کرلیا ۔ کرن کے سی 42 پر ناٹ آﺅٹ رہے اور ایک وکٹ حاصل کی ۔ 14 ویں میچ میں امارات نے مقررہ 50 اووروں میں 6 وکٹوں پر 247 رنز بنائے ۔ سائمان انور 77 اور محمد عثمان نے 59 رنز بنائے ۔ نمیبیا 49.4 اووروں میں 228 پر آﺅٹ ہو گئی ۔ کریگ ولیمز 54 اور گیرہارڈ ایراسمس نے 58 رنز بنائے ۔ امارات کے روہن مصطفی اور عامر حیات نے 3، 3 احمد رضا نے 2 وکٹ لئے ۔ 15 ویں میں کینیا 49.5 اووروں میں 200 پر آﺅٹ ہو گئی ۔ راکیپ پٹیل نے 59 رنز بنائے ۔ اومان کے کلیم اللہ 3 ، فیاض بٹ اور بلال خان نے 2، 2 وکٹ لئے ۔ اومان کوڈ ک ورتھ لوئس قانون کے تحت 42 اووروں میں 183 کا ہدف دیا گیا جو 5 گیندیں قبل حاصل کرلیا گیا ۔ ذیشان مقصود نے 58 سکور کیا ۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...