ٹرائی اینگولر ٹورنامنٹ ‘ طالبات کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم مدعو کیا جانے لگا

15 فروری 2018

ملتان (سپورٹس رپورٹر) وومن ٹرائی اینگولر ٹورنامنٹ کے میچز کے دوران مختلف تعلیمی اداروں کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدعو کیا جانے لگا ہے۔ خواتین میں کرکٹ کا شوق اور لگن پیدا کرنے کیلئے کرکٹ سے متعلق سوالات پوچھنے اور قومی کرکٹرز سے آگاہی بارے لیکچر دئیے جانے لگے ہیں گزشتہ روز مقامی تعلیمی ادارے کی آنیوالی طالبات کو میچ کے دوران قومی اسسٹنٹ سلیکٹر اسماویہ اقبال اور سمیعہ صدیقی نے کرکٹ کا لیکچر دیا اس موقع پر کرکٹرز نے کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول ڈومیسٹک وومنز کرکٹ پلان سے بھی آگاہ کیا طالبات کو بتایا کہ موجودہ دور میں خواتین کرکٹ کی دنیا میں مقبول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے وومنز کرکٹ میں پہلے سے زیادہ مقابلے کا رحجان پیدا ہو گیا ہے معاشرے میں وومنز کرکٹ کی آگاہی پیدا ہونے کی وجہ سے خواتین کو کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔