فیسٹیول میچ: ایم آر میموریل نے انصاری کلب کو 7وکٹوں سے شکست دیدی‘ فیصل شبیر کی سنچری
ملتان (سپورٹس رپورٹر) کرکٹ فیسٹیول میچ ایم آر میموریل کلب نے انصاری کرکٹ کلب کو 7وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ انصاری کرکٹ کلب نے مقررہ 30 اوورز میں 8وکٹوں پر 207رنز بنائے۔ ایم آر میموریل کرکٹ کلب نے ہدف 3وکٹوں پر مکمل کر لیا۔ فیصل شبیر نے 102 ‘رنز بنائے۔ فیصل شبیر مین آف دی میچ قرار پائے۔