کمپری ہینسو سکول مظفرگڑھ نے اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیت لی

15 فروری 2018

مظفرگڑھ (نامہ نگار) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام 24 ویں سالانہ اتھلیکٹس چیمپئن شپ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج مظفرگڑھ میں اختتام پذیر ہو گئی اس اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں محمد عدنان 1500,800,400 اور 5000 میٹر دوڑ میں اول آئے اور بہترین اتھلیٹ قرار پائے جبکہ محمد آصف جاوید نے 200,100 ٹرپل جمپ میں پہلی اور لانگ جمپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول مظفرگڑھ نے 87 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ دوسری پوزیشن ورکرز ویلفیئر سکول مظفرگڑھ نے 42 پوائنٹ حاصل کئے کالجز میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج مظفرگڑھ 66 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور گورنمنٹ کالج کوٹ ادو نے دوسری مثالی زکریا نے تیسری پوزیشن حاصل کی احمد فراز ہائی جمپ ٹرپل جمپ اور نیزہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور بہترین اتھلیٹ قرار پایا۔ مہمان خصوصی حافظ راشد سعید پرنسپل سی ڈی ای ہائی سکول مظفرگڑھ تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔