پشاور زلمی نے رنگارنگ تقریب میں نئی کٹ لانچ کردی

15 فروری 2018

ملتان(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ چیمپیمز پشاور زلمی نے لاہور میں ہونیوالی رنگارنگ تقریب میں اپنی نئی کٹ لانچ کردی۔پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین پشاور زلمی کی جانب ہونیوالی تقریب نے شرکا کے دل جیت لیے ۔ پشاور زلمی کے ایمبیسڈر مائرہ خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے ریمپ واک کرکے کٹ کی رونمائی کی۔ جس کے بعد معروف راک بینڈ کال نے پشاور زلمی کا آفیشل گانا ہم زلمی پیش کیا تو شرکا داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے ایونٹ میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہوئی. پشاور زلمی اور جاوید آفریدی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کرداد ادا کیا۔