دھون کو پویلین جانے کا اشارہ ، ربادا کو مہنگا پڑ گیا، 15 فیصد میچ فیس سے محروم

15 فروری 2018


پورٹ ایلزبتھ (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جنوبی افریقن فاسٹ باﺅلر کاگیسو ربادا پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کے باﺅلر ربادا نے بھارتی اوپنر دھون کو آﺅٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا، ایمپائرز نے آئی سی سی سے ربادا کے رویے کی شکایت کی تو ورلڈ گورننگ باڈی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے جنوبی افریقن باﺅلر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔ اسطرح ربادا کے مجموعی طور پر پانچ ڈی میرٹ پوائنٹ ہو گئے ہیں، اگر فروری 2019ءتک ربادا کے ڈی میرٹ پوائنٹس آٹھ تک پہنچ جاتے ہیں تو انہیں دو یا ایک ٹیسٹ، دو یا چار ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔