جنون ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ گرین سٹار نے الحبیب کلب کو 126 رنز سے ہرا دیا‘ سلیم حنیف کی ڈبل سنچری
نور شاہ گیلانی(نامہ نگار)تیسرا جنون ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ دھنوٹ میں جو کہ گرین سٹار خانپوردھنوٹ اور الحسیب کرکٹ کلب حامد پور کے درمیان کھیلا گیا، گرین سٹار نے مقررہ 20اوورزمیں 328رنز بنائے،سلیم حنیف 203،محمد اصغر 85،رئیس25،صدیق 15رنز بنائے ، جواب میں الحسیب کرکٹ کلب بنگلہ حامد پور 202رنز بنا سکی، مشتاق کوریجہ اور اعجاز شاہد نے 2،2وکٹ حاصل کیں ۔