چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغازہوگیا

15 فروری 2018


کراچی(سپورٹس رپورٹر) 37ویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز ایئر مین گالف کورس اینڈ ریکریشنل پارک پی اے ایف بیس کورنگی کریک میںہوا۔پانچ روز تک کھیلے جا نے والی اس چیمپیئن شپ میں مایہ ناز گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔
جس میں ہر روز 18ہول کھیلے جا ئےنگے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ائیر کموڈور ابراھیم اسد، بیس کمانڈر پی اے ایف بیس کورنگی کریک نے کیا ۔۸ ملین روپے کی انعامی رقم کی حامل اس چیمپئن شپ میں 76پروفیشنلز سمیت ملک بھر کے 350 مایہ ناز گالفرز حصہ لے رہے ہےں۔ اس کے علاوہ گالفرز دو چمچماتی کاروں کے لئے بھی مقا بلہ کر یں گے جو ہول ان ون کرنے والے گالفر زکو دی جائیں گی۔