جنوبی کوریا سرمائی اولمپکس روسی کھلاڑی زمین پر گر پڑی

15 فروری 2018


پیانگ چن (این این آئی)جنوبی کوریا میں جاری سرمائی اولمپکس میں کرلنگ مقابلے کے دوران روسی خاتون کھلاڑی زمین پر گر گئی۔مکس ڈبلز ایونٹ میں روس اور ناروے کی ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔کھیل کے آخری مرحلے میں روسی کھلاڑی اینستاسیا بریزگالووا پیچھے موجود کرلنگ بال کو نہ دیکھ سکیں اور اس سے ٹکرا کر نیچے گر گئیں اس موقع پر ان کے ساتھی کھلاڑی نے فوراً انہیں سہارا دیا۔
روسی ٹیم نے اس کھیل میں ناروے کی ٹیم کو شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کرلیا۔