ٹرائینگولر ون ڈے ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی بلاسٹر کو 58 رنز سے ہرا دیا

15 فروری 2018

ملتان +لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹرائینگولر ون ڈے ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی بلاسٹر کو 58 رنز سے ہرا دیا ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز تیسرا میچ پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پی سی بی چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز کے کھیل میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز سکور کئے جس میں ارم جاوید نے 48 سدرہ امین نے ناقابل شکست 46 اور ثنا تاج نے 32 نمایاں رنز بنائے بلاسٹرز کی جانب سے غلام فاطمہ اور ثانیہ خان نے دو‘ دو جبکہ کائنات امتیاز نے ایک وکٹ حاصل کی 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیم 128 کے سکور پر آ¶ٹ ہو گئی ناہیدہ خان 41 اور فریحہ محمود نے 37 نمایاں رنز بنائے پی سی بی چیلنجرز کی جانب س با¶لنگ میں نشرا سندھو‘ وحید اختر اور ایلزبتھ برکت نے دو‘ دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا سدرہ امین اور ارم جاوید مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ندیم اقبال اور قیصر خان نے امپائرنگ کی۔