گرلز کالج مظفرگڑھ نے انٹر بورڈ آل را¶نڈ ٹرافی جیت لی
خانپور بگا شیر(نامہ نگار) ڈیرہ غازیخان انٹر بورڈ گیمز چیمپئن شپ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین مظفر گڑھ نے میدان مار تے ہوئے آل راﺅنڈر ٹرافی حاصل کر لی۔ مظفر گڑھ خواتین کالج نے والی بال،کرکٹ ،بیڈمنٹن، لونگ ٹینس میں ونر جبکہ باسکٹ بال، جمناسٹک،ہینڈ بال میں رنر اپ رہے۔ اتھلیٹکس میں سو میٹر ریس میں فرسٹ پوزیشن آگستہ اجمل،سیکنڈ سعدیہ مختیار، جیولن تھرو فرسٹ سویرا رشید ہائی جمپ آگستہ اجمل فرسٹ ڈسکس میں سیکنڈ سویرا جنت گولہ پھینکنے میں زرقہ احسان سیکنڈ دو سو میٹر ریس میں سعدیہ مختیار سیکنڈ پلے ریس میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔اہم کامیابیاں سمیٹنے پر پرنسپل برائے خواتین کالج مظفر گڑھ ڈاکٹر سعیدہ سلطانہ مسز خورشید بانو اور کوچ رقیہ اقبال نے چئیرمین بورڈ سے ٹرافیاں وصول کیں۔ چئیرمین ڈیرہ بورڈ محمد شفیق نے جیتنے والی خواتین کو بھی ٹرافیاں اور گولڈ میڈل تقسیم کئے۔