8 رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم ملائیشیا روانہ

15 فروری 2018

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) آٹھ رکنی پاکستان سائیکلنگ ٹیم ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئین شپ میں شرکت کے لئے لاہور سے براستہ کراچی ملائیشیا روانہ ہو گئی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی کے مطابق چیمپئین شپ 15 سی20 فروری تک ملائشیاءمیں کھیلی جائے گی جس میں5 کھلاڑی اور3 آفیشلز شامل ہےں۔ پاکستان کی سائےکلنگ ٹیم میں زاہد ، شکیل جٹ، عزت اللہ اور عبدالباسط شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور سائیکلنگ فیڈریشن کے نائب صدر نثار احمد شامل ہیں۔