پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مواقع دئیے جائیں : شیخ فضل الٰہی

15 فروری 2018


ملتان (سپورٹس رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سابق نائب صدر شیخ فضل الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف یہ ہے کہ انہیں مواقع دئیے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹرائی اینگولر وومن کرکٹ سیریز میں پی سی بی چیلنجز اور بلاسٹر کے مابین کرکٹ میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی نے وومن آف دی میچ کا ایوارڈ مشترکہ طورپر سدرہ امین اور ارم جاوید کو دیا ۔
اس موقع پر کرنل خال محمود مرزا‘ جنرل منیجر وومن کرکٹ ٹیم عائشہ اشعر‘ سینئر جی ایم شاہد اسلم کوچ وومن ٹیم بھی موجود تھے۔