منتخب میئر ہوں شہر میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہیگا وسیم اختر

15 فروری 2018
منتخب میئر ہوں شہر میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہیگا وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ صرف زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملاً کام کرکے دکھائیں گے جو کچھ سیاسی حوالے سے ہو رہا ہے وہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا، کراچی کا منتخب میئر ہوں ، ہمارا مقصد کراچی کو بہتر شہر بنانا ہے جہاں شہریوں کو تمام تر بلدیاتی سہولیات میسر ہوں،یہ بات انہوں نے بدھ کی سہ پہر نارائن پورہ میں میگھ جی بھگوان جی بلڈنگ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین ایاز الیاس، راحیل رپنچ اور اویس تھانوی کے علاوہ سٹی کونسلر چمن لال کھیم جی باریہ، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور،سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ تسنیم صدیقی، چیف فائر آفیسر تحسین الرحمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے، نارائن پورہ آمد پر ہندو برادری نے میئر کراچی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا گیا، میئر کراچی نے سوامی نارائن میں میگھ جی بھگوان جی سینٹر کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر ہندو برادری کے ارکان نے میئر کراچی کو سینٹر کی خستہ حالی سے آگاہ کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے لہٰذا اس علاقے کی فوری بحالی اور مرمت کے کام کرائے جائیں، میئر کراچی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،گنجان آبادی میں رہائش پذیر لوگوں کی جان و مال کو بچانے کے لئے نارائن پورہ میں واقع مخدوش عمارت کے گرنے کا خطرہ ہے لہٰذا اس عمارت کو مکمل مسمار کرنا ہوگا ، عمارت میں مقیم خاندانوں کو دیگر محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے  گا، بحالی کے کاموں میں ’’آباد‘‘ہماری مدد کرے گاموجودہ صورتحال کی وجہ سے ہم کسی خوف کا شکار نہیں، کل کے اجلاس میں کے ایم سی کونسل کے ارکان کو بلانے کا مقصد ترقیاتی کاموں کو اسی رفتار سے جاری رکھنا اور شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے کام کرنا تھا، شہر میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری و ساری رہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...