میاں نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے‘ علی اکبر گجر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کوچوتھی بار وزیراعظم بنانے میں سندھ کے عوام کا ووٹ اہم کردار ادا کرے گا‘ سندھ کے عوام پنجاب کے عوام کے ساتھ مل کر قائداعظم کے پاکستان کی تعمیر نو اور قوم کی بہبود کے سفر میں کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں‘ مسلم لیگ (ن) دشمنوں کی امیدوں کے خلاف دن بدن مضبوط اور متحد ہو رہی ہے۔