ٹریفک حادثات‘ خاتون اور نو عمر لڑکا جاں بحق

15 فروری 2018

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں خاتون اور نوعمر لڑکا بلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر پی اے ایف بیس کے نزدیک تیز رفتار کار کی ٹکر سے نو عمر لڑکا14 سالہ تشال ولد مکیش ہلاک ہوگیا جبکہ اورنگی ٹائون کے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون35سالہ نادرہ زوجہ ارشاد ہلاک ہوگئی۔