بلدیاتی نظام کا بریک ڈائون ہوگیا شہریوں کو مشکلات کاسامنا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے دھڑوں میں اختلافات کے بعد کے ایم سی اور میونسپل کارپوریشنوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ میئر کراچی اور تین چیئرمین سیاست میں الجھ گئے۔ کراچی کی یونین کمیٹیوں میں بھی تالے لگ گئے۔ بلدیاتی نظام کا بریک ڈائون ہوگیا۔ تمام کام ٹھپ ہوگئے۔ میئر اور ڈی ایم سی کے چیئرمینوں کے خفیہ اجلاسوں اور آفس نہ آنے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ تمام مالیاتی امور اور ادائیگیاں بھی رک گئے۔ تمام مالیاتی فائلیں روک لی گئیں۔ کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں اور کوٹیشن کی منظوری نہیںدی جاسکی۔ کیونکہ یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ کس کے حکم کی تعمیل کی جائے گی۔