گرین لائن بس منصوبہ ، محکمہ آثار قدیمہ نے اعتراضا ت اٹھا دیئے

15 فروری 2018

کراچی (خبر نگار)گرین لائن بس منصوبہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم اور محکمہ آثار قدیمہ نے نمائش چورنگی پر سب اسٹیشن بنانے کے حوالے سے اعتراضات اٹھا دئیے ہیں تکمیل کے بعد سرجانی تا گرومندر گرین بس منصوبے کا افتتاح کردیا جائے گا۔ سیورج بورڈ نے گرین بس منصوبے کی زد میں آنے والے 24انچ کی پانی لائن منتقل کردی ہے۔ جبکہ دوسرے جانب گرومند تا نمائش چورنگی گرین بس منصوبے پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے۔ سست روی کی وجوہات گرین بس منصوبے کی انتظامیہ کراچی سٹیزن اور آثار قدیمہ پر عائد کرتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ والوں نے گرین بس منصوبے پر کام کرنے سے روک رکھا ہے۔