ایم اے جناح روڈ اورصدر میں ٹریفک جام

15 فروری 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم اے جناح روڈ سے صدر جانے والے دائود پوتہ روڈپر ازسرنو تعمیر کا کام شروع کردیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے اورصدر سے ایم اے جناح روڈ آنے جانے والا اورکینٹ اسٹیشن آنے جانے والا ٹریفک جام ہونے سے سڑکوں پر مزید دبائو بڑھ گیا ہے۔ متبادل انتظامات کے بغیر نمائش انڈر پاس کی کھدائی کے باعث گرومندر سے ٹاور تک ٹریفک جام کے واقعات معمول بن گئے ہیں جبکہ کئی ہفتوں سے نمائش چورنگی انڈر پاس کا تعمیراتی کام بند پڑا ہے۔ یونیورسٹی روڈ سے آغا خان اسپتال جانے والی سڑک کا تعمیراتی کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ ٹریفک جام سے صدر کی 9سڑکیں متاثر ہیں ۔ ان سڑکوں پر پارکنگ اورتجاوزات مبینہ طور پر سے کے ایم سی کے عملے ‘پولیس اورٹریفک پولیس کوکروڑوں روپے یومیہ کی آمدنی ہوتی ہے۔