پولیس موبائل پرفائرنگ کا مقدمہ درج

15 فروری 2018

کراچی(کرائم رپورٹر) ڈیفنس ویو میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ بلوچ کالونی تھانے میں در ج کر لیا گیا۔ پولیس موبائل پر فائرنگ منگل کی شب اس وقت کی گئی تھی جب ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایسٹ رفعت چوہدری اپنے گھر جارہے تھے مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی رفعت چوہدری محفوظ رہے تھے تاہم ایک پولیس اہلکار آصف زخمی ہوگیا تھا جبکہ دوسرے گن مین علی شاہ کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے زخمی پولیس اہلکار آصف کا بیان بھی قلمبند کرلیا ہے۔