اقربا پروری نے بلدیاتی ادارے مفلوج کر دیئے ہیں ،ڈاکٹر عارف علوی

15 فروری 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ لوٹ کھسوٹ، کرپشن اور اقربا پروری کی وجہ سے بلدیاتی ادارے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ عوامی مسائل حل کرنے میں بلدیاتی ادارے کسی کام کے نہیںہیں۔ حکومت سندھ نے سارے اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنے کی وجہ سے ایسا بلدیاتی نظام عوام کو دیا ہے جس میں عوام کی فلاح کے لیے کچھ بھی نہیں کیاجاسکتا۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے ٹو ففٹی کے علاقے این ٹی آر کالونی میں علاقہ معزز ین اور صحافیوں کے ایک گروہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقعے پر پی ٹی آئی ضلع سائوتھ کے صدر مراد شیخ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے آج پورا کراچی شہر کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے۔