مسلم لیگ ن کی سندھ میں الیکشن 2018 کیلئے حکمت عملی مر تب

15 فروری 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر با بو سر فراز جتوئی ایڈوکیٹ کی زیر صدارت سندھ مسلم لیگ(ن) ہا ﺅ س کراچی عہدیداران کا اجلاس ہوا ۔ جس میں کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا، جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر اور کراچی کے ضلعی صدور و جنر ل سیکر یٹریز ملک تاج ،امان آفریدی ، نثار شاہ ، زاہد شاہ ، اسلم خٹک ایڈوکیٹ ،نعیم کامران ، حبیب الرحمن ، راجہ سعید و دیگر نے شرکت کی ۔ اس مو قع پر اجلا س میں پا رٹی امور کی انجا م دہی کے سا تھ یہ طے پایا کہ سندھ کے29 اضلاع 28فروری تک اپنے اپنے متعلقہ صدور جنر ل سیکر یٹریز کو صو بائی او ر قومی اسمبلی کے حصول ٹکٹ کے حوالے سے درخواستیں جمع کرائیںتاکہ امیدواران کی درخواستوں پر بر وقت غور کر کے مرکز بھیجی جاسکیں ۔