بانی پاکستان کا خواب

15 فروری 2018

مکرمی! بانی پاکستان کا خواب تھا کہ پاکستان ایک فلاحی ریاست کے طور پر ابھرے۔ ایک ایسی ریاست جس میں شہری سماجی اور معاشی اعتبار سے خود کفیل ہوں، روزگار اور تفریح کے یکساں مواقع میسر آئیں اور ان اصولوں کی بنیاد پر برابری پر ہو۔ مگر کیا آج 70 سال گزرنے کے بعد بانی پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا؟70 سال گزرنے کے بعد بھی پاکستان میں تعلیم اور صحت کے معیار کا ترقی یافتہ ممالک سے کسی طور پر بھی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہر حکومت نے شعوری یا لاشعوری طور پر صحت کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہی نہیں کی۔ اور اس ضمن میں بجٹ میں مختص کی جانے والی رقم بھی ہر دور میں ناقابل یقین حد تک کم تھی۔ وہ فلاحی ریاست جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا اس کو بہتر بنانے کیلئے اپنی توجہ عوام الناس کی فلاح و بہبود پر رکھنی پڑے گی۔(فرحین بٹ

بانی پاکستان کا خواب

مکرمی! بانی پاکستان کا خواب تھا کہ پاکستان ایک فلاحی ریاست کے طور پر ابھرے۔ ...