' بنام چیف جسٹس آف پاکستان

15 فروری 2018
' بنام چیف جسٹس آف پاکستان

مکرمی! اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے داخلوں میں کئی سطح پہ میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے سینکڑوں طلباء و طالبات کو داخلوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی نے 2018ء سپرنگ کے داخلوں میں درخواست طلب کرتے ہوئے ویری فکیشن کی کوئی شرط نہیں لگائی تھی۔ میرٹ لسٹ لگنے سے دو دن پہلے ڈاکو منٹس ویری فکیشن کروانے کی شرط عائد کر دی گئی اس بارے میں کسی سٹوڈٹنس کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ صرف یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر لکھ کر اپنی ذمہ داری پوری کر دی۔ نہ ہی داخلوں کے اشتہار اور شیڈول میں بتائی گئی۔ 45 فیصد نمبر والے طالب علموں کو داخلے دے دئیے گئے جبکہ 65 فیصد نمبر والے طالب علم دھکے کھا رہے ہیں۔ ان کی کوئی نہیں سنتا۔ آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ طالب علموں کو انصاف دلایا جائے اور میرٹ پر داخلوں کو یقینی بنایا جائے۔ میرٹ کے مطابق درخواستیں مرتب کی جائیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔(مبشر رحیم 0304-2526201)

بنام بابا رحمتا

بحیثیت طالب علم گْو کہ راقم کسی وسیع مطالعہ کا دعویٰ نہیں کر سکتا لیکن علم کا ...